راولپنڈی (لارڈ میڈیا) ڈی جی آئی ایس پی آر نے سمرانٹرن شپ 2026 کے دوران طلبہ و طالبات کے ساتھ خصوصی نشست میں قومی سلامتی، دہشتگردی اور سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال پر تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے طلبہ کے سوالات کے مدلل جوابات بھی دیے۔
شرکاء نے بتایا کہ مس انفارمیشن، ڈس انفارمیشن اور پروپیگنڈا سے بچاؤ کے حوالے سے مؤثر رہنمائی فراہم کی گئی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کی جامع گفتگو نے قومی سلامتی سے متعلق غلط فہمیوں کو دور کیا۔
آزاد جموں و کشمیر کی صورتحال، بھارتی پروپیگنڈا اور پاکستان کے مؤقف پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، جس سے زمینی حقائق کو سمجھنے میں مدد ملی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے حقائق پر مبنی مؤقف نے فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے حوالے سے ابہام کو ختم کیا۔
شرکاء نے درست معلومات کے فروغ اور ملک دشمن پروپیگنڈے کا مؤثر مقابلہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ آئی ایس پی آر سمرانٹرن شپ 2026 میں پاکستان بھر سے 21 مختلف سٹیشنز پر 6 ہزار سے زائد طلبہ شرکت کر رہے ہیں۔


