ڈیرہ اسماعیل خان (لارڈ میڈیا) پولیس کی موبائل پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں اے ایس آئی فقیر حسین اور ہیڈ کانسٹیبل وزیر خان شہید ہو گئے۔ پولیس کے مطابق حملہ اس وقت ہوا جب پولیس موبائل درابن سے واپس آ رہی تھی۔ نامعلوم حملہ آوروں نے گاڑی پر اچانک فائرنگ کی جس سے دونوں اہلکار موقع پر ہی شہید ہو گئے۔
واقعے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور حملہ آوروں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
شہید اہلکاروں کی لاشیں ضروری کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں جبکہ حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔


