ہومتازہ ترینڈیجیٹل اتھارٹی حکومتی خدمات میں انقلاب لائے گی، وزیراعظم

ڈیجیٹل اتھارٹی حکومتی خدمات میں انقلاب لائے گی، وزیراعظم

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی حکومتی خدمات میں انقلاب لائے گی۔ یہ بات انہوں نے قومی مربوط ڈیجیٹل پالیسی فریم ورک کے جائزہ اجلاس میں کہی۔ اجلاس میں وفاقی اداروں میں ڈیجیٹل گورننس، مرکزی ڈیٹا مینجمنٹ اور جدید شہری سہولیات کے فروغ کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔

وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ تمام وفاقی اداروں کو نئے قومی مرکزی ڈیٹا سینٹر اسکائی 47 کی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ سرکاری اداروں کا ڈیٹا محفوظ، مربوط اور مؤثر انداز میں منظم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی اداروں کے ڈیٹا کو یکجا کرنے سے قومی وسائل کی بچت ہوگی اور مختلف اداروں کی جانب سے الگ الگ ڈیٹا سینٹرز قائم کرنے کی ضرورت بھی ختم ہو جائے گی۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی حکومتی خدمات اور شہری سہولیات کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے انقلابی کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے ڈیجیٹل معیشت، ڈیجیٹل شہری سہولیات اور ڈیجیٹل گورننس کے شعبوں میں ہونے والی پیشرفت کو قابل تحسین قرار دیا۔

وزیر اعظم نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان قریبی مشاورت کے ذریعے قومی ڈیجیٹل ویژن پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے اداروں کی کارکردگی، شفافیت اور فیصلہ سازی کا نظام عالمی معیار کے مطابق بنایا جا سکے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں