ہومUncategorizedواٹس ایپ ویب پر آڈیو اور ویڈیو کالز کے ساتھ اسکرین شیئرنگ...

واٹس ایپ ویب پر آڈیو اور ویڈیو کالز کے ساتھ اسکرین شیئرنگ اور ری ایکشنز کی سہولت متعارف

لاہور (لارڈ میڈیا) واٹس ایپ نے اپنے ویب ورژن کے لیے آڈیو اور ویڈیو کالز کی سہولت فراہم کر دی ہے۔ کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ اب صارفین واٹس ایپ ویب پر آڈیو اور ویڈیو کالز کے ساتھ اسکرین شیئرنگ اور ری ایکشنز کی سہولت بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ ویب ورژن میں ایک نیا کالز ٹیب بھی شامل کیا گیا ہے جہاں کال ہسٹری اور فیورٹ کانٹیکٹس تک رسائی حاصل ہوگی۔

کمپنی کے مطابق، واٹس ایپ ویب میں کالز مکمل اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کے ذریعے محفوظ ہوں گی اور صارفین کو ٹائم لمٹ کا سامنا نہیں ہوگا۔ اس کے علاوہ، آپ ایک کال کو بغیر کسی رکاوٹ کے ایک ڈیوائس سے دوسری ڈیوائس پر منتقل کر سکیں گے، جیسے کہ موبائل ایپ سے واٹس ایپ یا واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ ایپ پر۔

کمپنی نے Noise suppression کو بھی کالز کا حصہ بنایا ہے، جس کے ذریعے بیک گراؤنڈ کی آوازوں کو کالز سے خارج کیا جا سکے گا۔ میٹا نے کہا ہے کہ ویڈیو کالز میں صارفین ایچ ڈی کوالٹی کو استعمال کر سکیں گے اور یہ فیچر کال کے آغاز کے ساتھ ہی دستیاب ہوگا۔

کمپنی کے مطابق، ان فیچرز کو متعارف کرانے کا عمل شروع ہو چکا ہے اور یہ بتدریج تمام صارفین کو دستیاب ہوں گے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں