ہومUncategorizedپاکستان کی امریکا اور ایران سے معاہدوں کی پاسداری کی اپیل

پاکستان کی امریکا اور ایران سے معاہدوں کی پاسداری کی اپیل

نیویارک (لارڈ میڈیا) پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مشرق وسطیٰ میں بگڑتی سیکیورٹی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے امریکا اور ایران پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے معاہدوں اور وعدوں کی پاسداری کریں۔ پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے کہا کہ سعودی عرب کو کشیدگی میں گھسیٹنے کی کوششوں پر پاکستان کو شدید تشویش ہے۔

عاصم افتخار نے سعودی عرب پر ہونے والے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے مملکت کی سلامتی اور علاقائی استحکام کے لیے مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ فریقین کشیدگی کو بڑھانے سے گریز کریں اور مفاہمت نامے کے تحت اپنے وعدوں کی پاسداری کریں۔

انہوں نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے کے خاتمے سے ہی ممکن ہے۔

دوسری جانب سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کو قطر، کویت اور بحرین کے وزرائے خارجہ کی اہم ٹیلی فون کالز موصول ہوئیں جن میں خطے میں امن و امان کی بحالی پر زور دیا گیا۔

خلیجی وزرائے خارجہ نے ایران اور اس کی حمایتی ملیشیاؤں کی جانب سے کیے جانے والے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے خطے کے دفاع کے لیے مشترکہ حکمت عملی کو مزید مضبوط بنانے کا عزم کیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں