ہومUncategorizedامریکی ورک ویزا کی 11 اقسام اور درخواست کا مکمل طریقہ سامنے...

امریکی ورک ویزا کی 11 اقسام اور درخواست کا مکمل طریقہ سامنے آگیا

واشنگٹن (لارڈ میڈیا): امریکا میں ملازمت کے خواہشمند افراد کو مختلف اقسام کے ورک ویزا کی ضرورت ہوتی ہے، جو مخصوص ملازمت، قابلیت اور قیام کی مدت کے مطابق جاری ہوتے ہیں۔ عارضی ویزا مقررہ مدت کے لیے ہوتا ہے جبکہ مستقل ویزا مستقل رہائش اور گرین کارڈ کی راہ ہموار کر سکتا ہے۔

عارضی ورک ویزا 11 مختلف اقسام میں دستیاب ہیں، جن میں ایچ-1 بی، ایچ-2 اے، ایچ-2 بی، ایل- ویزا، او- ویزا، پی- ویزا اور کیو-1 ویزا شامل ہیں۔ ہر ویزا مخصوص پیشے یا شعبے کے لیے مختص ہے جیسے کہ خصوصی مہارت والے شعبے، زرعی مزدور، غیر زرعی کارکن، تربیت یافتہ افراد، غیر معمولی کامیابیاں حاصل کرنے والے افراد، کھلاڑی، فنکار، اور ثقافتی تبادلوں کے شرکاء۔

زیادہ تر عارضی ورک ویزا کے لیے امریکی آجر کی جانب سے اسپانسرشپ ضروری ہوتی ہے۔ آجر کو امریکی شہریت و امیگریشن سروسز میں درخواست جمع کرانا ہوتی ہے اور بعض ویزا اقسام میں امریکی محکمہ محنت سے لیبر سرٹیفکیشن بھی حاصل کرنا پڑتا ہے۔

ویزا درخواست کے لیے ضروری دستاویزات میں کارآمد پاسپورٹ، ڈی ایس-160 فارم کی تصدیقی رسید، ویزا فیس کی ادائیگی کا ثبوت، پاسپورٹ سائز تصویر، فارم آئی-129 کی رسید یا یو ایس سی آئی ایس کی منظوری کا نوٹس شامل ہیں۔ اضافی دستاویزات کیس کے مطابق طلب کی جا سکتی ہیں۔

ویزا درخواست کا عمل کئی مراحل پر مشتمل ہوتا ہے، جس میں آجر کی جانب سے درخواست جمع کرنا، ڈی ایس-160 فارم مکمل کرنا، ویزا انٹرویو کا وقت لینا اور بایومیٹرک فنگر پرنٹس شامل ہیں۔ غیر امیگرنٹ ورک ویزا کی بنیادی فیس 205 امریکی ڈالر ہوتی ہے۔

ویزا ہولڈر کے شریک حیات اور غیر شادی شدہ کم عمر بچے بھی عموماً اسی ویزا کی بنیاد پر امریکا جا سکتے ہیں، لیکن قونصل خانہ مزید دستاویزات طلب کر سکتا ہے۔ ویزا ملنے کے باوجود داخلے کی حتمی اجازت کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن افسران کے پاس ہوتی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں