ہومUncategorizedلاہور تا کراچی پریمیئم ٹرین شالیمار ایکسپریس ایک ماہ کے لیے معطل

لاہور تا کراچی پریمیئم ٹرین شالیمار ایکسپریس ایک ماہ کے لیے معطل

لاہور (لارڈ میڈیا): لاہور تا کراچی چلنے والی پاکستان ریلویز کی پریمیئم ٹرین شالیمار ایکسپریس کو ایک ماہ کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔ ریلوے انتظامیہ کے مطابق یہ ٹرین لاہور سے براستہ فیصل آباد کراچی جاتی ہے۔

قلعہ ستار شاہ مسن کالر ریلوے پل سیلابی پانی سے متاثر ہونے کے باعث لاہور اور فیصل آباد کے درمیان ٹرین آپریشن معطل ہوگیا ہے۔ اس کے نتیجے میں شالیمار ایکسپریس کی معطلی کی گئی ہے۔

شالیمار ایکسپریس ٹرین پرائیویٹ سیکٹر کے تعاون سے چلائی جاتی ہے۔ دوسری جانب لاہور سے کراچی جانے والی قراقرم ایکسپریس ٹرین کے روٹ کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔ اب یہ ٹرین براستہ ساہیوال کراچی روانہ کی جائے گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں