کوئٹہ (لارڈ میڈیا): بلوچستان کے علاقے رکھنی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ مرکز رکھنی سے 5 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔ زلزلے کی گہرائی 37 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی تھی۔
زلزے کے بعد شہری خوفزدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے اور کلمۂ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
انتظامیہ اور متعلقہ ادارے صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور عوام کو محفوظ رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔


