ہوماہم ترینپنجاب میں سرکاری اثاثوں کے لیے نیا قانونی نظام نافذ

پنجاب میں سرکاری اثاثوں کے لیے نیا قانونی نظام نافذ

لاہور (لارڈ میڈیا): پنجاب میں سرکاری اثاثوں کے انتظام کے لیے نیا قانونی نظام نافذ کر دیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت نے کھربوں روپے کے سرکاری اثاثوں کی فروخت، لیز، جوائنٹ وینچر، رہن اور براہ راست معاہدوں کے وسیع اختیارات پر مشتمل آرڈیننس جاری کیا ہے۔

پنجاب اثاثہ جاتی انتظامی اتھارٹی آرڈیننس 2026 کے تحت ایک مرکزی نظام کے ذریعے سرکاری اثاثوں کے انتظام، تجارتی استعمال اور نجی سرمایہ کاری کے منصوبے تیار کرنے کے اختیارات دیے گئے ہیں۔ آرڈیننس کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب اتھارٹی کے چیئرمین ہوں گے جبکہ دیگر اعلیٰ افسران اس کے ارکان ہوں گے۔

اتھارٹی کو سرکاری اثاثوں کی نشاندہی، منتقلی، ویلیوایشن، فروخت، لیز اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے نجی سرمایہ کاروں کے لیے پیش کرنے کے اختیارات حاصل ہوں گے۔ آرڈیننس کے تحت کم از کم تین آزاد ویلیوایشنز کرائی جائیں گی اور ریزرو پرائس مقرر ہونے پر ہی فروخت یا لیز کا عمل شروع ہوگا۔

اتھارٹی کے قیام کا مقصد نجی سرمایہ کاری، معاشی سرگرمیوں کے فروغ، روزگار کے مواقع پیدا کرنا اور حکومتی آمدن میں اضافہ کرنا ہے۔ غیر فعال سرکاری اثاثوں کو معاشی ترقی کے لیے بروئے کار لانے کی کوشش کی جائے گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں