ہومتازہ ترینایرانی ایٹمی سائٹ بم پروف ہے،برطانوی ماہر کا دعویٰ

ایرانی ایٹمی سائٹ بم پروف ہے،برطانوی ماہر کا دعویٰ

لاہور (لارڈ میڈیا) امریکا ایران کے کوہ کلنگ کے نیچے واقع نئے ایٹمی مقام کو تباہ کرنے کی کوشش میں ہے، جہاں اسے شبہ ہے کہ ایرانیوں نے جدید سینٹری فیوج مشینیں اور ایٹم بم بنانے کے قابل یورینیم چھپا رکھا ہے۔ یہ مقام ایران کے ایٹمی پروگرام میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔

سائنٹفک امریکن کے ایک مضمون میں آکسفورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر رچرڈ والکر نے انکشاف کیا ہے کہ یہ ایرانی سائٹ دنیا کے تمام ایٹمی مراکز میں سب سے مضبوط ہے۔

پروفیسر والکر کے مطابق، کوہ کلنگ کی چٹانیں اینڈیسائٹ آتش فشانی پتھر سے بنی ہیں، جو اسٹیل سے بھی زیادہ مزاحمت رکھتا ہے۔ اس کی سختی موس پیمانے پر 6 تا 7 ہے۔

امریکا کا سب سے طاقتور بم GBU-57 بھی کوہ کلنگ پر گر کر صرف پچاس ساٹھ فٹ نیچے جا سکے گا، جبکہ ایرانیوں نے 362 فٹ گہرائی میں سرنگیں بنائی ہیں جہاں ایٹمی آلات محفوظ ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں