نیویارک (لارڈ میڈیا) عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دو ہفتوں کے دوران نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔ امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں کمی کے باعث تیل کی قیمتوں میں ردوبدل ہوا ہے۔
عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت میں 5.2 فیصد یا 4.61 ڈالر کی کمی ہوئی، جس سے فی بیرل قیمت 83.75 ڈالر پر آگئی۔
امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت بھی 4.9 فیصد یا 4.06 ڈالر کی کمی کے ساتھ 78.55 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔
برینٹ اور امریکی خام تیل کی قیمتوں میں یہ کمی ایک ہفتے میں سب سے زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے، اور قیمتیں 13 جولائی کے بعد کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں، گزشتہ تین دنوں میں 17 فیصد سے زائد کمی دیکھی گئی ہے۔


