ہومتازہ ترینسعودی عرب نے عراق سے لانچ ڈرون حملہ ناکام بنا دیا

سعودی عرب نے عراق سے لانچ ڈرون حملہ ناکام بنا دیا

ریاض (لارڈ میڈیا) سعودی عرب نے منگل کی شام مشرقی صوبے میں پیٹرولیم تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوشش کرنے والے متعدد ڈرونز کو تباہ کر دیا۔ وزارت دفاع کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ یہ "دہشت گرد” حملے دوبارہ عراقی علاقے سے ایران کی حمایت یافتہ دہشت گرد ملیشیاؤں نے کیے۔

انہوں نے کہا کہ مملکت کو اپنے دفاع اور اثاثوں کی حفاظت کا حق حاصل ہے اور وہ مناسب وقت اور جگہ پر جواب دینے کا حق بھی محفوظ رکھتی ہے۔

پیر کے روز بھی عراق سے لانچ کیے گئے ڈرونز نے مملکت کے مشرقی صوبے اور ریاض میں تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی، جنہیں ناکام بنا دیا گیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں