ہومتازہ ترینجاپان میں 7.1 شدت کے زلزلے سے درجنوں عمارتیں متاثر

جاپان میں 7.1 شدت کے زلزلے سے درجنوں عمارتیں متاثر

ٹوکیو (لارڈ میڈیا): جاپان کے جزیرے کیوشو میں 7.1 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے بعد سونامی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ جاپان کی موسمیاتی ایجنسی کے مطابق زلزلے کے بعد ایک میٹر بلند سونامی کی وارننگ جاری کی گئی۔ زلزلے کے باعث درجنوں عمارتیں متاثر ہوئیں اور ٹرینیں پٹڑی سے اتر گئیں۔ مختلف حادثات میں 50 افراد زخمی ہوگئے جبکہ ایک تاریخی قلعے کی دیوار بھی گر گئی۔

زلزلے سے سب سے زیادہ نقصان صوبے کوماموتو میں ہوا جہاں حکومت نے ہنگامی حالت نافذ کردی۔ سات صوبوں میں بھی سونامی کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ حکام نے کہا ہے کہ نقصان کی تفصیلات جمع کی جارہی ہیں۔

دوسری جانب میکسیکو میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت 5.8 تھی، تاہم زلزلے کے بعد کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں