ہومتازہ ترینچین کے اعلیٰ سفارت کار عالمی ترقیاتی اقدام سے متعلق اعلیٰ سطح...

چین کے اعلیٰ سفارت کار عالمی ترقیاتی اقدام سے متعلق اعلیٰ سطح کے اجلاس میں شرکت کریں گے

بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ عالمی ترقیاتی اقدام (جی ڈی آئی) پر اعلیٰ سطح اجلاس 28 جولائی کو بیجنگ میں منعقد ہوگا۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ یی اجلاس میں شرکت اور خطاب کریں گے۔

ترجمان کے مطابق اجلاس کا موضوع "عالمی ترقیاتی اقدام کے 5 سال: پائیدار ترقی کے روشن مستقبل کے لئے مشترکہ کوششیں” ہوگا۔ اجلاس میں اقوام متحدہ کے سینئر حکام، چین میں تعینات عالمی ترقیاتی اقدام کے گروپ آف فرینڈز کے رکن ممالک کے سفارتی نمائندے، اقوام متحدہ کے ترقیاتی نظام کے چین میں قائم دفاتر کے نمائندے، معروف ماہرین اور سکالرز، نیز چین اور دیگر ممالک کے مہمان شرکت کریں گے۔

ترجمان کے مطابق شرکاء عالمی ترقیاتی اقدام کے نفاذ، باہمی تعاون کی ترجیحات اور دنیا کے لئے اس اقدام کی اہمیت اور کردار پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں