ہومUncategorized59 سالہ میورا نے 4 سال بعد گول کر کے سب کو...

59 سالہ میورا نے 4 سال بعد گول کر کے سب کو حیران کر دیا

ٹوکیو (لارڈ میڈیا): جاپان کے لیجنڈری فٹبالر کازویوشی میورا نے تقریباً چار سال بعد فٹبال میچ میں گول کر کے ایک بار پھر عمر کو شکست دی۔ 59 سالہ میورا نے ایمپیرر کپ میں فُوکوشیما یونائیٹڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے ایواکی فوروکاوا کے خلاف میچ کے 52ویں منٹ میں گول کیا۔

فُوکوشیما یونائیٹڈ نے یہ مقابلہ 0-7 سے جیت لیا۔ نومبر 2022 کے بعد میورا کا یہ پہلا گول ہے، اس سے قبل انہوں نے سوزوکا پی جی کی جانب سے ایف سی اوساکا کے خلاف گول کیا تھا۔

کازویوشی میورا، جنہیں ’کنگ کازو‘ کے نام سے جانا جاتا ہے، جاپان کے مقبول ترین کھلاڑیوں میں شمار ہوتے ہیں اور 1993 میں جے لیگ کے آغاز کے دوران وہ اس لیگ کی سب سے نمایاں شخصیت تھے۔ ان کا پروفیشنل کیریئر برازیل کے کلب سانتوس سے 1986 میں شروع ہوا اور وہ اٹلی، کروشیا اور آسٹریلیا میں بھی کلب فٹبال کھیل چکے ہیں۔

میورا کا طویل کیریئر اب 42ویں سیزن میں داخل ہو چکا ہے کیونکہ ان کی فُوکوشیما یونائیٹڈ کے ساتھ معاہدے کی مدت جون 2027 تک بڑھا دی گئی ہے۔ جاپان کے لیے 89 میچوں میں 55 گول کرنے والے میورا نے اس خواہش کا اظہار بھی کیا ہے کہ وہ اپنی ساٹھویں سالگرہ کے بعد بھی پیشہ ورانہ فٹبال کھیلتے رہیں گے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں