ہومUncategorizedسیلابی ریلے سے ریلوے پل متاثر، لاہور فیصل آباد ٹرین معطل

سیلابی ریلے سے ریلوے پل متاثر، لاہور فیصل آباد ٹرین معطل

لاہور (لارڈ میڈیا): قلعہ ستار شاہ کے قریب شدید بارشوں اور سیلابی ریلے کے باعث ریلوے پل کو نقصان پہنچنے سے لاہور سے فیصل آباد ریلوے سیکشن پر ٹرین آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ پاکستان ریلوے نے کئی ٹرینوں کے روٹس تبدیل کر دیے ہیں اور بعض ٹرینیں منسوخ کر دی ہیں۔

ریلوے حکام کے مطابق شیخوپورہ اور مسن کے درمیان شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث ریلوے انفرا اسٹرکچر متاثر ہوا جس کے نتیجے میں حفاظتی اقدامات کے تحت لاہور اور فیصل آباد سیکشن پر ٹرینوں کی آمدورفت عارضی طور پر روک دی گئی ہے۔

ڈویژنل ٹرانسپورٹ آفیسر، ریلوے لاہور ڈویژن نے کہا ہے کہ 41 اپ/42 ڈاؤن قراقرم ایکسپریس اور 27 اپ/28 ڈاؤن شالیمار ایکسپریس کو فیصل آباد کے بجائے لاہور سے براستہ رائیونڈ، ساہیوال اور خانیوال روانہ کیا جائے گا۔

قراقرم 42 ڈاؤن کے مسافروں کو فیصل آباد سے ملت ایکسپریس 18 ڈاؤن میں اکاموڈیٹ کیا جائے گا جبکہ لاہور اور سرگودھا کے درمیان میانوالی ایکسپریس کو براستہ وزیر آباد، لالہ موسی چلایا جائے گا۔

111 اپ/112 ڈاؤن بدر ایکسپریس اور 113 اپ/114 ڈاؤن غوری ایکسپریس کو عارضی طور پر منسوخ کر دیا گیا ہے۔ ریلوے حکام نے کہا ہے کہ متاثرہ پل اور ریلوے ٹریک کی بحالی کے لیے مرمتی کام جاری ہے اور انفرا اسٹرکچر کی بحالی مکمل ہونے کے بعد ٹرین آپریشن معمول کے مطابق بحال کر دیا جائے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں