نیویارک (لارڈ میڈیا): امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں کمی کے اشاروں کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے خلاف مزید حملوں کو عارضی طور پر روکنے کے فیصلے کے بعد سرمایہ کاروں میں امید پیدا ہوئی ہے کہ تنازع دوبارہ سفارتی مذاکرات کی طرف بڑھ سکتا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت 5.8 فیصد کمی کے بعد 91.20 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے، جبکہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ 5.5 فیصد کمی کے بعد 84.40 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوا۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث خام تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل سے بھی اوپر چلی گئی تھیں، تاہم امریکی حملوں میں وقفے کے اعلان کے بعد مارکیٹ میں جنگ کے پھیلاؤ کے خدشات کم ہوئے ہیں۔


