واشنگٹن (لارڈ میڈیا): وائٹ ہاؤس نے واضح کیا ہے کہ ایران کے حوالے سے تمام آپشنز موجود ہیں۔ وائٹ ہاؤس کے ڈائریکٹر برائے مواصلات سٹیون چونگ نے کہا کہ صدر ٹرمپ سفارتی حل کو ترجیح دیتے ہیں، لیکن اگر ایران شدت پسندانہ سرگرمیاں جاری رکھتا ہے تو تمام آپشنز کھلے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی معیشت کو مفلوج کرنے والی پابندیوں اور فوجی حملوں کے بعد دانشمندی یہی ہے کہ ایران مذاکرات کا رخ کرے۔ نیویارک ٹائمز و دیگر ذرائع نے رپورٹ کیا ہے کہ ٹرمپ نے ایران کے خلاف حملے وسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ فیصلہ پیٹریاٹ میزائلوں کے ذخائر کی کمی اور خلیج فارس میں اتحادیوں کی دوری کے خدشات کے باعث کیا گیا۔ ایرانی فوج نے بھی امریکی حملے رکنے پر اپنی کارروائیاں بند کر دی ہیں۔


