ہومتازہ ترینبلاول بھٹو کا آزادکشمیر میں جاری بحران کے پر امن حل کے...

بلاول بھٹو کا آزادکشمیر میں جاری بحران کے پر امن حل کے لیے کمیشن کا مطالبہ

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے آزادکشمیر میں جاری بحران کے پر امن حل کے لیے ٹرتھ اینڈ ری کنسیلی ایشن کمیشن کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔ بلاول بھٹو نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ایسا کمیشن قائم کیا جائے جو بحران اور ٹکراؤ کا فوری خاتمہ کرے، کشمیری عوام کی مشکلات کو دور کرے اور زندگی کو معمول پر لائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کمیشن کے ساتھ ایسا فورم بھی مہیا کیا جائے جہاں سچائی سامنے لائی جائے، ہر شکایت کو سنا جائے اور ہر متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ وہ اس تجویز کے ذریعے مسئلے کے پرامن حل کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم ابھی تک ان کی تجویز کا کوئی مثبت جواب نہیں آیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں