ہومتازہ ترینسندھ میں 2026 کے پہلے نصف میں 729 بچوں میں ایچ آئی...

سندھ میں 2026 کے پہلے نصف میں 729 بچوں میں ایچ آئی وی کی تصدیق

کراچی (لارڈ میڈیا) سندھ میں 2026 کے پہلے چھ ماہ کے دوران 729 بچوں میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی ہے۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق ملک بھر میں رپورٹ ہونے والے ایچ آئی وی سے متاثرہ بچوں میں سے 90 فیصد سے زائد کا تعلق سندھ سے ہے۔

متاثرہ بچوں میں 447 لڑکے اور 282 لڑکیاں شامل ہیں۔ جون 2026 میں سب سے زیادہ 171 بچوں میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی جبکہ جنوری میں 125، فروری میں 117، مارچ میں 87، اپریل میں 121 اور مئی میں 108 بچوں میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔

ماہرین نے صوبے میں بچوں میں ایچ آئی وی کی صورتحال کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ صرف ماں سے بچے میں وائرس کی منتقلی تمام کیسز کی وجہ نہیں ہوسکتی۔ غیر محفوظ انجکشن اور انفیکشن کنٹرول کے ناقص انتظامات بھی بڑی وجوہات میں شامل ہیں۔ ماہرین نے نجی اور غیر رجسٹرڈ کلینکس کی مؤثر نگرانی اور سندھ بھر کے اسپتالوں میں بچوں کی وسیع پیمانے پر ایچ آئی وی اسکریننگ کی تجویز دی ہے۔

محکمہ صحت سندھ کی جانب سے ایڈز کنٹرول پروگرام سے متعدد بار رابطہ کیا گیا تاہم متعلقہ ادارہ مؤقف دینے پر آمادہ نہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں