ہومتازہ ترینغزہ میں اسرائیلی بمباری سے 24 گھنٹوں میں 7 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی بمباری سے 24 گھنٹوں میں 7 فلسطینی شہید

غزہ (لارڈ میڈیا): غزہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی بمباری سے کم از کم 7 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔ جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیلی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، جس کے نتیجے میں مزید 20 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج کی تازہ فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ متاثرہ علاقوں میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہے۔

عرب میڈیا نے بتایا کہ امدادی ٹیمیں ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے اور زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کرنے میں مصروف ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں