ہومتازہ تریناگر برطانیہ ایران کے خلاف امریکی جنگ کی حمایت کرتا ہے تو...

اگر برطانیہ ایران کے خلاف امریکی جنگ کی حمایت کرتا ہے تو وہ جائز ہدف بن جائے گا، ایران

تہران (لارڈ میڈیا): ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر برطانیہ ایران کے خلاف امریکی جنگ میں حمایت کرتا ہے تو وہ یقینی اور جائز ہدف بن جائے گا۔ یہ بیان پاسداران انقلاب کے ترجمان جنرل حسین محبی نے دیا۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف کسی بھی فوجی کارروائی میں استعمال ہونے والے برطانوی فوجی اڈے یا تنصیبات کو ایران کی مسلح افواج جائز عسکری ہدف تصور کریں گی۔

یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے اور برطانیہ نے اپنے فوجی اڈے امریکا کو استعمال کرنے کی منظوری دی ہے۔ برطانیہ نے کہا ہے کہ ان کی مسلح افواج ملک اور مفادات کے دفاع کیلئے مکمل تیار ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں