ہومتازہ ترینسینیٹ کمیٹی کا فلم بلّہ کا نام تبدیل کرنے اور مکالموں میں...

سینیٹ کمیٹی کا فلم بلّہ کا نام تبدیل کرنے اور مکالموں میں ترمیم کا مطالبہ

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات نے فلم ‘بلّہ’ کی نمائش عارضی طور پر روکنے کی سفارش کرتے ہوئے فلم کا نام تبدیل کرنے اور بعض مکالموں میں ترمیم کا مطالبہ کیا ہے۔ اجلاس کی صدارت سینیٹر سرمد علی نے کی، جہاں سینٹرل بورڈ آف فلم سینسرز (سی بی ایف سی) نے فلم سے متعلق اعتراضات پر بریفنگ دی۔

سی بی ایف سی حکام نے بتایا کہ فلم کو پنجاب اور سندھ کے سینسر بورڈز نے اسی نام کے ساتھ بغیر کسی کٹ کے منظوری دی ہے، جبکہ وفاقی بورڈ کا دائرہ اختیار اسلام آباد اور کنٹونمنٹ کے علاقوں تک محدود ہے۔ حکام نے واضح کیا کہ فلم کی منظوری یا مسترد کرنے کا فیصلہ بورڈ اجتماعی طور پر کرتا ہے۔

سینیٹر پرویز رشید نے اجلاس میں کہا کہ فلم کے دفاع میں مصنف ناصر ادیب کی شہرت کافی نہیں ہے، اور ‘مولا جٹ’ فلم نے گنڈاسا کو مقبول بنایا، حالانکہ وہ اس سے قبل اس ہتھیار سے واقف نہیں تھے۔

اجلاس کے اختتام پر سینیٹر سرمد علی نے تجویز دی کہ فلم ‘بلّہ’ کا نام تبدیل کیا جائے اور مکالموں میں ترمیم کی جائے۔ ان تبدیلیوں تک فلم کی نمائش مؤخر رکھی جائے۔ واضح رہے کہ فلم کے مصنف ناصر ادیب ہیں اور شان شاہد و سلیم شاہد مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں