پیرس (لارڈ میڈیا) فرانس کے جنوب مغربی جنگلات میں شدید ہیٹ ویو کے دوران آگ لگنے سے ڈیڑھ لاکھ افراد کو نقل مکانی کرنی پڑی ہے۔ حکام نے سیاحت کے مشہور مقام Cap Ferret سے مکمل انخلا کی ہدایت کی ہے، جہاں 47 ہزار ایکڑ رقبہ آگ کی لپیٹ میں آ چکا ہے اور 100 سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔
فرانس کے صدر ایمانویل میکرون نے فوج کو آگ بجھانے میں مدد کی ہدایت کی ہے۔ دوسری جانب، اسپین کے میڈرڈ کے نواح میں آگ کی شدت کے باعث پہلی بار قومی ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے، جہاں 43 سے زائد گھر تباہ ہو چکے ہیں۔
میڈرڈ کے مغربی پہاڑی علاقے سے 19 ہزار افراد کو انخلا کی ہدایت دی گئی ہے اور آگ بجھانے میں 2 ہزار اہلکار اور 10 طیارے مصروف ہیں۔
فرانس میں جون کے دوران شدید گرمی کی لہر کے باعث 5 ہزار 764 اضافی اموات ریکارڈ کی گئی ہیں جو معمول کے مقابلے میں 36 فیصد زیادہ ہیں۔ قومی صحت ایجنسی کے مطابق 21 ہزار 674 افراد مختلف وجوہات سے انتقال کر گئے، جبکہ معمول کے حالات میں یہ تعداد تقریباً 15 ہزار 910 ہونی چاہیے تھی۔


