کراچی (لارڈ میڈیا): کراچی کی قدیم لی مارکیٹ کی بحالی کے دوران دو قدیم طرز کے مجسمے دریافت ہوئے ہیں۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ اولڈ سٹی ایریا میں لی مارکیٹ کی بحالی کے دوران آثار قدیمہ کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دریافت ہونے والے مجسموں کی عمر اور تاریخی اہمیت کا تعین ماہرین کریں گے اور ان کی مکمل دستاویزات اور ریکارڈ مرتب کیا جائے گا۔
میئر کراچی نے مزید کہا کہ تاریخی ورثے کے تحفظ کے لیے دریافت ہونے والی اشیا کو محفوظ کر لیا گیا ہے اور ان کا سائنسی معائنہ بھی کرایا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ لی مارکیٹ میں مزید کھدائی احتیاط سے کی جا رہی ہے تاکہ مزید تاریخی اشیا کا انکشاف ہو سکے۔


