اسلام آباد (لارڈ میڈیا): پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر میں 24 جولائی کو مظفرآباد میں ہونے والا انتخابی جلسہ موخر کردیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے انتخابات مرحلہ وار کرانے کے فیصلے کے بعد یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا مظفرآباد جلسہ نئی انتخابی شیڈول کے مطابق دوبارہ ترتیب دیا جائے گا۔
بلاول بھٹو زرداری کے جلسے کی نئی تاریخ اور مقام کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ پیپلز پارٹی نے انتخابی سرگرمیاں نظرثانی شدہ انتخابی شیڈول کے مطابق جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو کے مظفرآباد اور پونچھ ڈویژن میں جلسوں کی نئی تاریخ جلد جاری کی جائے گی۔ آزاد کشمیر میں مرحلہ وار انتخابات کے فیصلے کے بعد سیاسی جماعتیں بھی اپنی انتخابی مہم کا شیڈول ازسرِنو مرتب کرنے لگی ہیں۔


