ہومUncategorizedخام تیل کی عالمی قیمت 96 ڈالر فی بیرل ہو گئی

خام تیل کی عالمی قیمت 96 ڈالر فی بیرل ہو گئی

تہران (لارڈ میڈیا) ایران پر امریکی حملوں کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔ برینٹ خام تیل کی قیمت 1.93 ڈالر یا 2 فیصد بڑھ کر 96 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جو 8 جون کے بعد بلند ترین سطح ہے۔ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت بھی 1.44 ڈالر یا 1.7 فیصد اضافے کے ساتھ 88.27 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔

گزشتہ کاروباری سیشن میں بھی برینٹ خام تیل کی قیمت میں 3 ڈالر سے زائد اضافہ ہوا، جو 94.07 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئی، جبکہ ڈبلیو ٹی آئی میں تقریباً 3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

یہ اضافہ امریکی افواج کے ایران پر حملوں کے نئے سلسلے کے بعد سامنے آیا، جبکہ یمن کے حوثیوں نے بحیرۂ احمر میں آئل ٹینکروں پر بھی حملے کیے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں