ہومUncategorizedامریکی ایوان نمائندگان نے 1.15 ٹریلین ڈالر دفاعی بجٹ منظور کرلیا

امریکی ایوان نمائندگان نے 1.15 ٹریلین ڈالر دفاعی بجٹ منظور کرلیا

واشنگٹن (لارڈ میڈیا): امریکی ایوان نمائندگان نے 1.15 ٹریلین ڈالر مالیت کا دفاعی بجٹ منظور کر لیا ہے۔ بل کو 212 کے مقابلے میں 216 ووٹوں سے منظور کیا گیا۔ اس بجٹ میں اسرائیل سے دفاعی تعلقات کو مضبوط کرنے کی شق بھی شامل ہے۔ ری پبلکنز کی اکثریت اور 6 ڈیموکریٹس نے بل کی حمایت کی۔ وزیر جنگ پینٹاگون کے ایگزیکٹیو ایجنٹ کو نامزد کریں گے۔ رکن کانگریس تھامس میسی نے کہا کہ فوجی ٹیکنالوجی اور سپلائی چین اسرائیل سے ضم نہیں ہونی چاہیے۔

گزشتہ روز ٹرمپ انتظامیہ نے ایران کے ساتھ بڑھتے تنازع کے لئے کانگریس سے تقریباً 87 ارب ڈالر فنڈز کی درخواست کی تھی۔ امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ سینیٹ فنڈز مختص کرنے والی کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے اور بتایا کہ ایران کے ساتھ جنگ پر اب تک 37.5 ارب ڈالر لاگت آ چکی ہے، جس میں 30 ستمبر تک کے متوقع اخراجات بھی شامل ہیں۔

امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ یہ وقت امریکی فوجیوں پر سرمایہ کاری کا ہے نہ کہ دفاعی اخراجات کم کرنے کا۔ فنڈنگ نہ دی گئی تو یہ ملک کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہوگا۔ پینٹاگون کو عالمی خطرات سے نمٹنے کے لئے مکمل بجٹ درکار ہے۔ شمالی عراق اور اردن میں امریکی اڈوں پر ایران کے جوابی حملوں میں ہلاک امریکی فوجیوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں