ہومانٹرنیشنلبھارت نے پہلی ڈینگی ویکسین کی منظوری دے دی

بھارت نے پہلی ڈینگی ویکسین کی منظوری دے دی

نئی دہلی (لارڈ میڈیا): بھارت نے ڈینگی بخار کی پہلی ویکسین کی منظوری دے دی ہے، جس کا مقصد مچھروں سے پھیلنے والی اس بیماری سے بچاؤ ہے۔ بھارتی وزارت صحت کے مطابق جاپانی کمپنی ٹاکیڈا کی تیار کردہ Qdenga ویکسین کے استعمال کی منظوری 21 جولائی کو دی گئی۔ یہ ویکسین 4 سے 60 سال کے افراد کے لیے منظور کی گئی ہے۔

بھارت کے سینٹرل ڈرگز اسٹینڈرڈ کنٹرول آرگنائزیشن نے ویکسین کی منظوری دی، جس کا مقصد ڈینگی جیسے سنگین مرض سے بچاؤ ہے۔ ویکسین دو انجیکشنز کی صورت میں 3 ماہ کے عرصے میں دی جاتی ہے۔

ویکسین کو جاپانی کمپنی نے بھارتی کمپنی بائیولوجیکل ای کے ساتھ شراکت داری میں تیار کیا ہے۔ یہ ویکسین ڈینگی کی چاروں اقسام کے خلاف تحفظ فراہم کرتی ہے اور اب تک 42 ممالک میں اس کے استعمال کی منظوری دی جاچکی ہے۔

بھارت میں 2021 سے اب تک ڈینگی کے 10 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جبکہ 1500 اموات ہوئیں۔ بھارت اپنی سنگل ڈوز ڈینگی ویکسین پر بھی کام کر رہا ہے۔

Authors

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں