ہومانٹرنیشنلامریکا کے ایران پر مسلسل گیارہویں رات حملے، ایران ہائی الرٹ

امریکا کے ایران پر مسلسل گیارہویں رات حملے، ایران ہائی الرٹ

واشنگٹن (لارڈ میڈیا): امریکی فوج نے مسلسل گیارہویں رات ایران میں متعدد فوجی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔ ایرانی شہروں میں دھماکوں کی اطلاعات کے بعد فضائی دفاعی نظام ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ یہ کارروائیاں ایران کی ان فوجی صلاحیتوں کو محدود کرنے کے لیے کی جا رہی ہیں جو آبنائے ہرمز میں بین الاقوامی تجارتی جہاز رانی کے لیے خطرہ بن سکتی ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق امریکی فضائی حملے بوشہر کے نواحی علاقوں تک پہنچ گئے ہیں جبکہ کرمانشاہ، بوشہر اور خوزشتان میں بھی امریکی حملوں کی اطلاعات ہیں۔

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ کناک اور سیریک میں بھی متعدد دھماکوں کی گونچ سنائی دی ہے اور تہران میں فضائی دفاعی نظام مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے۔ فوری طور پر حملوں سے ہونے والے نقصان یا جانی نقصانات کی سرکاری تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔

Authors

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں