کراچی (لارڈ میڈیا) : شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں واقع غازی آباد کے قریب پولیس اور مبینہ ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں دو مبینہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔
پولیس نے بتایا کہ یہ مقابلہ تھانہ پاکستان بازار کی حدود میں پیش آیا۔ زخمی ملزمان کی شناخت 55 سالہ محمد سلیم ولد شاہد رضا اور 25 سالہ حیدر علی ولد عبدالحمید کے نام سے ہوئی ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق دونوں زخمی ملزمان کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
کراچی میں پولیس مقابلے کے دوران دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار