ہومتازہ تریناگر مطالبات پورے نا ہوئے تو ملک بھر میں پٹرول پمپ بند...

اگر مطالبات پورے نا ہوئے تو ملک بھر میں پٹرول پمپ بند کر دیے جائیں گے، آل پاکستان پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): آل پاکستان پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن کے نائب صدر انعام الحق چوہدری نے کہا ہے کہ آج ایسوسی ایشن کے چیئرمین ہمایوں خان کی قیادت میں پٹرول پمپ مالکان وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک سے ملاقات کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہمارے مطالبات جائز ہیں اور پٹرولیم مصنوعات کی روزانہ قیمتوں کا تعین ناقابل قبول ہے۔

انعام الحق چوہدری نے کہا کہ پٹرول ڈیلرز کو مارجن میں اضافہ ناگزیر ہے کیونکہ موجودہ مارجن پر پٹرول پمپ چلانا ناممکن ہوچکا ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی کے نظام کو بہتر بنایا جائے۔

انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر آج کی ملاقات نتیجہ خیز نہ ہوئی تو ملک بھر میں پٹرول پمپ بند کر دیے جائیں گے۔ وزیرپٹرولیم سے ملاقات کے بعد اہم پریس کانفرنس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں