ہومتازہ ترینامریکی حملے جاری رہے تو آبنائے ہرمز کبھی نہیں کھلے گی، ایران

امریکی حملے جاری رہے تو آبنائے ہرمز کبھی نہیں کھلے گی، ایران

تہران (لارڈ میڈیا): ایران نے واضح کیا ہے کہ جب تک امریکا کی فوجی کارروائیاں جاری رہیں گی، آبنائے ہرمز کھولنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ ایرانی نیم سرکاری خبر رساں ادارے فارس نیوز نے ایک فوجی ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ آبنائے ہرمز کی موجودہ صورتحال میں تبدیلی امریکا کی جارحانہ پالیسیوں کے خاتمے سے مشروط ہے۔

ایرانی فوجی ذریعے کا کہنا ہے کہ اس وقت آبنائے ہرمز مکمل طور پر ایرانی مسلح افواج کے کنٹرول میں ہے اور کسی بھی بحری جہاز کو اس آبی گزرگاہ سے گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی یہ پالیسی ملکی سلامتی اور قومی مفادات کے تحت ہے۔

آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین بحری گزرگاہوں میں شامل ہے، جہاں سے عالمی سطح پر خام تیل اور قدرتی گیس کی بڑی مقدار مختلف ممالک تک پہنچتی ہے۔ اس میں رکاوٹ عالمی توانائی منڈی اور بین الاقوامی تجارت پر فوری اثر ڈال سکتی ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق، آبنائے ہرمز کی طویل بندش سے عالمی توانائی کی سپلائی شدید متاثر ہو سکتی ہے اور خلیجی خطے میں کشیدگی بڑھنے کا خدشہ ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں