ہومتازہ ترینکراچی میں ڈھائی سالہ بچی قتل کیس کی ڈی این اے رپورٹ...

کراچی میں ڈھائی سالہ بچی قتل کیس کی ڈی این اے رپورٹ جاری

کراچی (لارڈ میڈیا) قائد آباد کے علاقے میں مبینہ زیادتی کے بعد قتل ہونے والی ڈھائی سالہ بچی کی ڈی این اے رپورٹ سامنے آگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بچی کے کپڑوں سے کم از کم تین افراد کا ڈی این اے ملا ہے۔ ابتدائی طور پر 14 افراد اور بعد میں مزید کئی افراد کے ڈی این اے سیمپل لیے گئے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تھا۔ قتل میں بچی کی چچی اور دیگر رشتہ دار ملوث ہیں۔

پولیس نے مزید بتایا کہ چچی نے بچی کو قتل کیا اور لاش کمرے میں رکھی۔ ملزمان کو لاش ٹھکانے لگانے کا موقع نہیں مل سکا، اس لیے لاش گھر کے باہر چھوڑ دی گئی۔ ممکن ہے کہ مزید افراد بھی قتل میں ملوث ہوں، تاہم خاتون کے شوہر کا کیس میں کوئی کردار سامنے نہیں آیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں