ہومتازہ تریندہشتگرد حملے میں زخمی پولیس اہلکار کی جدید اسلحہ کیلئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا...

دہشتگرد حملے میں زخمی پولیس اہلکار کی جدید اسلحہ کیلئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے اپیل

پشاور (لارڈ میڈیا): خیبر پختونخوا کے ضلع دیر میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے زخمی پولیس اہلکار نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے جدید اسلحہ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں زخمی اہلکار نے دہشتگردوں کے برابر اسلحہ فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

اس ویڈیو پر ترجمان خیبرپختونخوا حکومت شفیع جان نے بیان دیا کہ پولیس کو جدید اسلحہ، ٹیکنالوجی اور وسائل کی فراہمی جاری ہے۔ پولیس کا بجٹ بڑھا کر 191 ارب روپے کر دیا گیا ہے اور فرنٹ لائن اضلاع میں پولیس اور سی ٹی ڈی کی استعداد کار بڑھانے کے لیے اربوں روپے مختص کیے گئے ہیں۔

شفیع جان کے مطابق، گزشتہ 6 ماہ میں اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی کی مدد سے سینکڑوں ڈرون حملوں کو ناکام بنایا گیا ہے۔ خیبرپختونخوا پولیس میں یو اے وی ڈویژن بھی قائم کیا گیا ہے۔

ڈی پی او لوئر دیر طلال احمد نے کہا کہ دہشت گردوں کی بدلتی حکمت عملی کے پیش نظر مزید جدید وسائل کی ضرورت ہے، لیکن حکومت کی توجہ سے جدید آلات فراہم کیے جا چکے ہیں۔ ان وسائل کی بدولت دہشت گردوں کی نقل و حرکت پر مؤثر کارروائیاں ممکن ہوئیں ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں