ہومتازہ ترینکینیڈین وزیر خارجہ کی جنرل عاصم منیر سے ملاقات، اہم امور...

کینیڈین وزیر خارجہ کی جنرل عاصم منیر سے ملاقات، اہم امور پر گفتگو

راولپنڈی (لارڈ میڈیا) کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند نے جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے مؤقف کو اجاگر کیا اور باہمی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔

کینیڈا کی وزیر خارجہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کی تعریف کی اور عالمی امن کے فروغ میں اس کے کردار کو سراہا۔ ملاقات میں دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے اور دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں