اسلام آباد (لارڈ میڈیا): پاکستان اور کینیڈا کے تعلقات میں نئی پیش رفت ہوئی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف سے کینیڈین وزیر خارجہ انیتا آنند نے ملاقات کی جس میں تجارت، سرمایہ کاری، زراعت، توانائی اور آٹو انڈسٹری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
انیتا آنند نے وزیر داخلہ محسن نقوی سے بھی ملاقات کی، جس میں غیرقانونی امیگریشن اور انسانی اسمگلنگ کے خلاف مشترکہ اقدامات تیز کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف اور کینیڈا کی وزیر خارجہ نے اپنے کینیڈین ہم منصب مارک کارنی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور علاقائی امن کے لیے پاکستانی کوششوں کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔
کینیڈین وزیر خارجہ نے کہا کہ کینیڈا پاکستان کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو نئی جہت دینا چاہتا ہے۔ دونوں ممالک نے زراعت، کان کنی، توانائی اور آٹو پارٹس کے شعبوں میں تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے پر اتفاق کیا۔
انیتا آنند کا کہنا تھا کہ پاکستانی نژاد کینیڈین کمیونٹی دونوں ممالک کے درمیان اہم پل کا کردار ادا کر رہی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کینولا درآمد کے لیے فائیٹوسینیٹری پروٹوکول کی تقریب میں بھی شرکت کی، جبکہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور کینیڈین وزیر خارجہ نے پروٹوکول پر دستخط کیے۔


