ہومتازہ ترینڈاکٹر خلیل الحیہ حماس کے سیاسی دفتر کے نئے سربراہ منتخب

ڈاکٹر خلیل الحیہ حماس کے سیاسی دفتر کے نئے سربراہ منتخب

دوحہ (لارڈ میڈیا) فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے خلیل الحیہ کو اپنا نیا سربراہ منتخب کر لیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق، ڈاکٹر خلیل الحیہ کو تحریک کے سیاسی دفتر کا نیا سربراہ بنایا گیا ہے۔ حماس کے مطابق، خلیل الحیہ یحییٰ سنوار کے جانشین کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

خلیل الحیہ 1960 میں غزہ میں پیدا ہوئے اور 1987 میں حماس کے قیام سے ہی اس میں شامل ہیں۔ وہ گزشتہ سال حماس کے اہم رہنماؤں اسماعیل ہنیہ، یحییٰ سنوار اور عسکری کمانڈر محمد الضیف کی شہادت کے بعد تنظیم میں نمایاں شخصیت بن گئے تھے۔

حماس کے سابق سربراہ یحییٰ سنوار اکتوبر 2024 میں اسرائیلی فورسز سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے تھے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں