ہومتازہ ترینای سی پی نے سیاسی جماعتوں سے مالی گوشوارے طلب کرلیے

ای سی پی نے سیاسی جماعتوں سے مالی گوشوارے طلب کرلیے

اسلام آباد (دنیا نیوز): الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیاسی جماعتوں سے مالی گوشواروں کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ الیکشن کمیشن نے ہدایت دی ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں 29 اگست تک مالی گوشوارے جمع کرائیں، جو مالی سال 2025-26 کے اکاؤنٹس فارم-ڈی پر ہوں گے۔

الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ سیاسی جماعتیں گوشواروں کے ساتھ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کی آڈٹ رپورٹ لازمی جمع کرائیں گی، جبکہ پارٹی سربراہ ممنوعہ فنڈنگ نہ ملنے کا سرٹیفکیٹ بھی دیں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق فارم-ڈی میں اوور رائٹنگ قابل قبول نہیں ہوگی اور سیاسی جماعتوں کو یکم جولائی 2025 سے 30 جون 2026 تک کی بینک سٹیٹمنٹس بھی گوشواروں کے ساتھ جمع کرانا ہوں گی۔

ای سی پی نے مزید ہدایت کی ہے کہ مالی گوشوارے صرف سیکرٹری الیکشن کمیشن کے دفتر میں بذاتِ خود جمع کرائے جائیں گے۔ ڈاک، فیکس یا کوریئر کے ذریعے موصول ہونے والے فارم قبول نہیں کیے جائیں گے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں