لاہور (لارڈ میڈیا) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب کی طالبات کے لیے مفت الیکٹرک بائیک اسکیم 2026 کا اعلان کیا ہے۔ اس اسکیم کے تحت صوبے بھر کے ایک لاکھ طالبات کو الیکٹرک بائیکس بلا معاوضہ دی جائیں گی جبکہ طلبہ کو یہ بائیکس سستی اور سود سے پاک اقساط پر فراہم کی جائیں گی۔
اس اسکیم میں شرکت کے لیے طالبات کی عمر کم از کم 18 سال ہونی چاہیے اور وہ کسی بھی تسلیم شدہ ڈگری کالج یا یونیورسٹی کی طالبہ ہوں۔ درخواست گزار کے پاس پنجاب کا ڈومیسائل اور موٹرسائیکل ڈرائیونگ لائسنس یا لرنر پرمٹ ہونا ضروری ہے۔ مزید یہ کہ ہر خاندان میں صرف ایک فرد کو بائیک دی جائے گی۔
درخواستیں صرف آن لائن پنجاب حکومت کے پورٹل پر ہی قبول کی جائیں گی۔ طالبات کو قومی شناختی کارڈ، رابطے کی معلومات اور دیگر ضروری دستاویزات کے ساتھ اپنا آن لائن درخواست فارم مکمل کرکے جمع کروانا ہوگا۔
درخواست کے لیے ضروری دستاویزات میں قومی شناختی کارڈ یا ب فارم، بونافائیڈ سرٹیفکیٹ، پنجاب ڈومیسائل، موٹر سائیکل ڈرائیونگ لائسنس یا لرنر پرمٹ، پاسپورٹ سائز کی تصاویر اور خاندان کی اضافی تفصیلات شامل ہیں۔ مزید معلومات کے لیے ہیلپ لائن 042-111-333-267 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔


