ہومتازہ ترینپاکستان میں کپاس کی پیداوار 77 فیصد بڑھ گئی

پاکستان میں کپاس کی پیداوار 77 فیصد بڑھ گئی

کراچی (لارڈ میڈیا): ملک میں 15 جولائی 2026 تک کپاس کی مجموعی قومی پیداوار میں گذشتہ سال کی نسبت 77 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق سندھ میں 114 فیصد جبکہ پنجاب میں کپاس کی پیداوار میں 39 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے کہا ہے کہ پاکستان بھر کی جننگ فیکٹریوں میں 5 لاکھ 27 ہزار 900 روئی کی گانٹھوں کے مساوی پھٹی پہنچی ہے جو کہ پچھلے سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 77 فیصد زائد ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب کی فیکٹریوں میں 2 لاکھ ایک ہزار 500 گانٹھ جبکہ سندھ میں 3 لاکھ 26 ہزار 400 گانٹھوں کے مساوی پھٹی پہنچی ہے۔ اس عرصے میں ٹیکسٹائل ملوں نے 4 لاکھ 44 ہزار 379 گانٹھوں کی خریداری کی ہے۔

احسان الحق نے بتایا کہ پنجاب کے مقابلے میں سندھ میں کپاس کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ ہے۔ سندھ میں 15 جولائی تک کپاس کی پیداوار پنجاب کے مقابلے میں 38 فیصد زیادہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق روئی کی قیمتوں میں تیزی کا رحجان خلیجی جنگ کے باعث درآمدات میں تاخیر کے خدشات کی وجہ سے تھا، مگر کپاس کی پیداوار میں اضافے کی اطلاعات سے قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں