نیویارک (لارڈ میڈیا) اسپین نے نیوجرسی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فیفا فٹبال ورلڈ کپ کے فائنل میں ارجنٹینا کو شکست دے کر بیک وقت مینز اور ویمنز ورلڈ چیمپئن بننے کا منفرد اعزاز حاصل کرلیا۔
اسپین نے ارجنٹینا کے خلاف 0-1 سے کامیابی حاصل کی، جس میں فیصلہ کن گول ٹوریس نے کھیل کے اضافی وقت کے دوسرے ہاف میں کیا۔ یہ اسپین کی دوسری بار ورلڈ کپ فتح ہے۔
اسپین نے اس سے قبل 2023 میں ویمنز فٹبال ورلڈ کپ بھی جیتا تھا، اس طرح اسپین فٹبال کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بیک وقت دونوں ورلڈ کپ جیتنے والا ملک بن گیا۔


