ہومتازہ ترینچین کی ماحول دوست زرعی ترقی میں بہتری کا سلسلہ جاری

چین کی ماحول دوست زرعی ترقی میں بہتری کا سلسلہ جاری

بیجنگ (شِنہوا) چائنیز اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز (سی اے اے ایس) اور چائنہ ایگریکلچرل گرین ڈیویلپمنٹ ریسرچ سوسائٹی کی جاری کردہ ’’چائنہ ایگریکلچرل گرین ڈیویلپمنٹ رپورٹ 2025‘‘ میں کہا گیا ہے کہ 2025 میں چین کی ماحول دوست زرعی ترقی میں بہتری کا سلسلہ برقرار رہا۔

چین نے زراعت میں پانی کی بچت کرنے کے طریقوں میں مسلسل بہتری کی ہے۔ سال 2025 کے اختتام تک اناج اور تیل دار اجناس کی فصلوں کے لئے پانی اور کھاد کی مربوط ٹیکنالوجیز کا اطلاقی رقبہ 58 لاکھ 60 ہزار ہیکٹر سے تجاوز کر گیا۔ گزشتہ ایک دہائی کے دوران چین میں پانی کا سالانہ زرعی استعمال 5.7 فیصد کم ہوا ہے۔

کھاد کے سائنسی استعمال، کیڑے مار ادویات کی کارکردگی اور فصلوں کی باقیات کے استعمال میں مسلسل بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔ 2025 میں اناج کی تین بڑی فصلوں چاول، گندم اور مکئی کے لئے کھاد کے استعمال کی شرح 43.3 فیصد تک پہنچ گئی، جو 2020 کے مقابلے میں 3.1 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔ ان فصلوں کے لئے کیڑے مار ادویات کے استعمال کی شرح 45 فیصد رہی، جو 2020 سے 4.4 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔ فصلوں کے بھوسے کے مجموعی جامع قومی استعمال کی شرح 88 فیصد سے اوپر برقرار رہی۔

سی اے اے ایس کے ماتحت ادارہ برائے زرعی وسائل اور علاقائی منصوبہ بندی کے ڈائریکٹر وو وین بن نے کہا کہ مستند اعداد و شمار پر مبنی یہ رپورٹ چین کی ماحول دوست زرعی ترقی کے بڑے اقدامات، علاقائی طریقوں اور مثالی ماڈلز کا ایک جامع جائزہ پیش کرتی ہے۔ پہلی بار 2019 میں شائع ہونے والی یہ سالانہ رپورٹ ماحول دوست زرعی ترقی کے میدان میں ملک کی پیشرفت کو جانچنے کا ایک اہم ذریعہ بن چکی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں