ہومتازہ ترینچین نے اعلیٰ معیار کے ایک لاکھ 20 ہزار ڈیٹا سیٹس تیار...

چین نے اعلیٰ معیار کے ایک لاکھ 20 ہزار ڈیٹا سیٹس تیار کر لئے

بیجنگ (شِنہوا) چین میں اعلیٰ معیار کے ڈیٹا کی فراہمی میں مسلسل اضافے کے ساتھ تقریباً ایک لاکھ 20 ہزار اعلیٰ معیار کے ڈیٹا سیٹس تیار کر لئے گئے ہیں۔

چین کی قومی ڈیٹا انتظامیہ کے مطابق جون کے اختتام تک سائنسی تحقیق، صنعتی پیداوار اور صحت کے شعبے سمیت مختلف شعبوں میں اعلیٰ معیار کے ڈیٹا سیٹس کا مجموعی حجم ایک ہزار 565 پیٹا بائٹس سے تجاوز کر گیا، جو پہلی سہ ماہی کے اختتام کے مقابلے میں 60 فیصد سے زیادہ اضافہ ہے۔ یہ حجم چین کی قومی لائبریری کے مجموعی ڈیجیٹل وسائل کے تقریباً 547 گنا کے برابر ہے۔

ڈیٹا اینوٹیشن کے لئے قائم 7 آزمائشی شہروں، جن میں صوبہ سیچھوان کا چھنگ دو، صوبہ لیاؤننگ کا شین یانگ، صوبہ آنہوئی کا ہیفے اور صوبہ ہونان کا چھانگشا شامل ہیں، میں ڈیٹا اینوٹیشن کا حجم 119 پیٹا بائٹس سے تجاوز کر گیا ہے، جبکہ اس شعبے میں تقریباً ایک لاکھ 40 ہزار افراد کام کر رہے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں