کراچی (لارڈ میڈیا): آئی جی آزاد جموں و کشمیر پولیس لیاقت علی ملک نے پرتشدد اور ریاست مخالف عناصر سے مذاکرات کے مطالبات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس اہلکاروں کو شہید کرنے والوں کے ساتھ نرمی نہیں برتی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی صورت میں اپنے بھائی کے قاتلوں سے مذاکرات کی میز پر بیٹھنے کا تصور نہیں کیا جا سکتا، اور سیاسی حل ہمیشہ سیاست دانوں کے ساتھ نکالا جاتا ہے۔
آئی جی پولیس نے مزید کہا کہ شرپسند عناصر کی جانب سے فورسز کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں اور وہ عام شہریوں کو بھی نشانہ بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے ظالموں کے ساتھ کسی سیاسی حل کی کوئی گنجائش نہیں۔
آئی جی لیاقت علی ملک نے مزید وضاحت کی کہ بے قصور شہریوں پر تشدد ناقابل قبول ہے، اور ریاست پوری طاقت سے ان عناصر کے خلاف کارروائی کرے گی۔


