ہومتازہ ترینپاکستان کسی بھی ملک کی جانب سے ہتھیاروں کے استعمال کے خلاف...

پاکستان کسی بھی ملک کی جانب سے ہتھیاروں کے استعمال کے خلاف ہے، دفتر خارجہ

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کسی بھی ملک کی جانب سے ہتھیاروں کے استعمال کے خلاف ہے اور خطے میں کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی پر سخت تشویش رکھتا ہے اور مسائل کے حل کے لیے مذاکرات کی ضرورت پر زور دیتا ہے۔

طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ پاکستان آبنائے ہرمز کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور امید کرتا ہے کہ جلد نارمل ہو جائے گی۔ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیتا ہے تاکہ تجارت اور پیٹرولیم کی باآسانی فراہمی جاری رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سعودی عرب کی سالمیت کی حمایت جاری رکھے گا اور فریقین پر زور دیا کہ ضبط و تحمل کا مظاہرہ کریں تاکہ تنازع میں مزید اضافہ نہ ہو۔ وزیراعظم شہباز شریف نے امیر قطر اور ایرانی صدر سے بھی اس حوالے سے گفتگو کی ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں انسانی ضروریات پر مدد فراہم کر رہا ہے، تاہم افغان حکومت کی اجازت نہ دینے سے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔ پاکستان نے برطانیہ میں بچوں کو جنسی ہراساں کرنے کے واقعے کی مذمت کی اور بھارتی اقدامات کے خلاف بیان دیا۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان سلامتی کونسل کی قرارداد 1540 پر عملدرآمد کے حوالے سے اپنی ذمہ داری پوری کر رہا ہے اور ایٹمی، کیمیائی اور حیاتیاتی ہتھیاروں کے پھیلاؤ کے کنٹرول پر رپورٹ پیش کر چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کام کرنے والے چینی شہریوں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں