ہومتازہ ترینانسانی پلاسنٹا کیس میں ملزمان کی ضمانت پر فیصلہ محفوظ

انسانی پلاسنٹا کیس میں ملزمان کی ضمانت پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد (لارڈ میڈیا) انسانی پلاسنٹا کی غیرقانونی خرید و فروخت کے کیس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ چار ملزمان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت کے دوران جج محمد افضل مجوکہ نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا۔

وکلاء صفائی نے عدالت کو بتایا کہ پلاسنٹا انسانی اعضاء میں شمار نہیں ہوتا اور اس کا میڈیکلی پازیٹو استعمال کیا جاتا ہے، جیسے سر پر بال لگوانے کے لیے پلاسنٹا کے ٹشوز کا استعمال ہوتا ہے۔ جج نے دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے پوچھا کہ کیا ان کے بال لگوانے میں بھی پلاسنٹا استعمال ہوا ہے، جس پر وکیل صفائی نے تصدیق کی کہ اگر متعلقہ طریقے سے بال لگوائے گئے ہیں تو پلاسنٹا ٹشوز کا استعمال ہوا ہوگا۔

پراسکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ایک ہزار سے زائد انسانی پلاسنٹا برآمد کیے گئے ہیں اور تمام ملزمان جائے وقوعہ سے گرفتار ہوئے ہیں۔ میڈیکل ایکسپرٹس کی رپورٹس بھی عدالت میں جمع کروا دی گئی ہیں۔ پراسکیوشن نے ملزمان کی ضمانت مسترد کرنے کی استدعا کی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں