ہومتازہ ترینالجیریا میں یتیم خانے میں آگ لگنے سے 11 افراد جاں بحق،...

الجیریا میں یتیم خانے میں آگ لگنے سے 11 افراد جاں بحق، 19 زخمی

الجیرز (شِنہوا) الجیریا کے دارالحکومت الجیرز میں جمعرات کی صبح ایک یتیم خانے میں آگ لگنے کے نتیجے میں 11 بچے جاں بحق جبکہ 19 دیگر زخمی ہو گئے۔

حکام کی جانب سے جاری ہونےوالے ایک ابتدائی رپورٹ کے مطابق زخمیوں میں سے 10 افراد مختلف نوعیت کے جھلسنے کا شکار ہوئے، 2 کو سانس لینے میں دشواری پیش آئی جبکہ 7 افراد شدید صدمے کی حالت میں تھے۔ شدید زخمی ہونے والے 10 افراد کو جائے وقوعہ پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اس افسوسناک آتش زدگی کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں