تہران (لارڈ میڈیا): ایران نے امریکی حملوں کے باوجود ایک امریکی خاتون، ڈینا کراری کو رہا کر دیا ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اس اقدام کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈینا کو بائیڈن انتظامیہ کے دور میں 2024 میں غلط طور پر حراست میں لیا گیا تھا۔ ٹرمپ نے ایران کے خیرسگالی کے اقدام کو سراہا ہے۔
انسانی حقوق کے وکیل جیرڈ جینسر نے تصدیق کی کہ ڈینا کراری اب محفوظ ہیں اور امریکا واپس جا رہی ہیں۔ جینسر نے سوشل میڈیا پر ٹرمپ کی کوششوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔


