واشنگٹن (لارڈ میڈیا): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں زمینی فوج بھیجنے پر غور شروع کردیا ہے۔ امریکی اہلکاروں کے مطابق صدر ٹرمپ آبنائے ہرمز کے قریب ایرانی جزائر پر قبضے کے لیے زمینی فوج اتارنے پر غور کررہے ہیں۔
امریکی صدر نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ ایران کو جلد شکست دی جائے گی اور وہ ایران کے ساتھ معاملہ طے کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ تاہم انہوں نے کہا کہ وہ کوئی ڈیڈ لائن دینا پسند نہیں کرتے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق امریکی حملے میں سیریک، اہواز، چابہار، اور بندر عباس میں دھماکے ہوئے ہیں جن سے 7 ایرانی فوجی اور 30 عام شہری شہید ہوچکے ہیں۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق حملے کا ہدف ایران کی ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کے لیے خطرے کی فوجی صلاحیت تھی۔ امریکی بحریہ نے ایرانی جہاز رانی پر نئی سمندری پابندیاں نافذ کی ہیں۔


